بھکر: داجل چیک پوسٹ پر حملہ، چار اہلکار شہید، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

ڈیرہ دریا خان پل کے مشرقی کنارے پر بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کی شہادت کی ابتدائی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نےداجل چیک پوسٹ پر ٹھہرے پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد آگ لگ گئی اور تین اہلکار موقع پر شہادت پا گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو کیا۔
واقعے کے فوراً بعد ز خمیوں کو ریسکیو ٹیموں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور تمام طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی حتمی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلاواقعہ ہے جس میں ضلع بھکر جو خیبر پختونخوا سے پنجاب کو ملاتا ہے اس کی ایک اہم چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے ڈیرہ دریا خان پل پر دھرنے کے دوران پنجاب سے آنے والی ٹریفک کو اسی داجل چیک پوسٹ پر روکا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں