پشاور: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ نے سکول لیڈر ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا۔
سرکاری سکولوں میں برٹش کونسل کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہونے والی ٹریننگز اور سکولوں میں دیگر ٹیچنگ لرننگ ایکٹیویٹیز کے حوالے سے کام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ اسماعیل خان کو سکول لیڈر ایوارڈ ایکسیلینس کیلئے منتخب کیاگیا۔ سکول لیڈرز ایوارڈ پروگرام کی تقریب سرینا ہوٹل پشاور میں منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر قیصر انور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ کو سکول لیڈر ایکسیلینس ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دی گئی ،پروگرام کی صدارت فیصل خان ترکئی صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے کی اور پروگرام کے مہمان خصوصی معسود احمد سیکریٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا تھے۔برٹش کونسل کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے پیش کردہ پراجیکٹ میں طلبا کو SLO بیسڈ ٹیچنگ لرننگ پر کام کیا گیا اور اس سرگرمی کی بدولت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ کے سالانہ بورڈ امتحانات میں بہترین نتائج رہے۔یہ ایوارڈ سکول کی تمام ٹیم کی محنت کا ثمر ہے اور اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ پچھلے چار سال سے مسلسل ڈیرہ تعلیمی بورڈ سے ”استوری دا پختونخوا سکالرشپس ”ہر سال حاصل کر رہا ہے۔