خیبر پختونخوا حکومت کے قانون ملازمین برطرفی 2025 کو مسترد کرتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے”ملازمین برطرفی قانون 2025”کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے، امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں ہے، ہمارے سپہ سالار دہشتگردی کی جنگ میں سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے پشاور آئے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں میر جعفر میر صادق موجود ہیں جنہوں نے خیبرپختونخواہ میں پارٹی کو نقصان دیا، وزیراعلیٰ موصوف نے الیکشن میں اپنے پارٹی مخالفین کو ہروایا تاکہ وہ خود وزیراعلیٰ بن جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈی ماڈل فارم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر فرحان افضل دھپ اور ضلعی پریس سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ،گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی سفارشات لیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے، ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے ،ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے، صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی انتخابات کو 3صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے لیکن خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے، کل تک مولانا فضل الرحمن کو مختلف عجیب و غریب القابات سے نوازتے رہے لیکن آج مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں ، جمہوریت بہترین انتقام ہیں ، پی ٹی آئی کی سیاست صرف گالم گلوچ تک ہے، دہشتگردی کی جنگ میں پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہے، دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اور پولیس کے اہلکاروں کے لواحقین کیلئے پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ تعزیت کیلئے آج تک نہیں گیا،پی ٹی آئی کا صرف ایک ایجنڈہ ہے نوکریاں بیچو ، ٹھیکے بیچو، کرپشن کرواور نوٹ بنائو ، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں بلائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ موصوف نے بعد میں آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی ، انہوں نے کہاکہ وہ 17فروری2025کو مشائخ و علمائے کرام کی امن کے حوالے سے ایک کانفرنس پشاور گورنر ہائوس میں منعقد کررہے ہیں جس کا ایجنڈہ امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے، آج خیبرپختونخواہ میں ٹھیکیدار ، زمیندار وغیرہ دہشتگردوں کو بھتے دے رہے ہیں ، خیبرپختونخواہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے زمینداروں پر لگائے گئے زرعی انکم ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ،خیبرپختونخواہ حکومت صوبے زمینداروں کو حالات کے پیش نظر زرعی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے، چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے اہم منصوبے پر ماہ مئی کے دوران کام کا آغاز ہو جائے گا جس کیلئے ہم سعودی حکومت اور اسلامک بینک کے بے حد مشکور ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے سبز انقلاب آئے گا۔