صحافی اسامہ یوسفزئی کی اغوائیگی اور ان پر تشدد کی بھرپور مذمت

دامان ٹی وی سوشل میڈیا سے وابستہ کرتا ہے۔ کرپشن و بدعنوانی کے خلاف رپورٹنگ کرنے سے کسی بھی صحافی کو روکا نہیں جا سکتا اگر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور یا وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللہ کو اپنے خلاف رپورٹنگ پر شکایات ہیں تو اس کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیئے لیکن حساس اداروں کے نام پر صحافی اسامہ یوسفزئی کا اغواء اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں اور تشدد کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات کی نہ صرف بھرپور مذمت کرتا ہے بلکہ پولیس سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔۔ شہری حقوق، آزادی اظہار رائے، آزادی صحافت کے لیے دامان ٹی وی ہمیشہ کی طرح ثابت قدم رہتے ہوئے صحافی اسامہ یوسفزئی کے ساتھ ٹھہرا ہے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔