خیبر پختونخوا کا وفاق سے 54 ارب روپے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے 54 ارب 40 کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جن کے پاس صوبائی وزارت خزانہ کا قلم دان بھی ہے فنڈز کی عدم فراہمی پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ماہانہ رقوم، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص فنڈز کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث صوبہ شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار ہے۔
سہیل خان آفریدی کے مطابق این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کا کل حق 658.4 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ اب تک صرف 604 ارب روپے جاری کیے گئے، جس سے 54.4 ارب روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔ صوبے میں مالی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظر خط میں وفاق سے واجب الادا فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں