پی ٹی آئی کا احتجاج، روڈ کھلوانے پر ڈی ایس پی عابد اقبال معطل

سٹی سرکل کا ڈی ایس پی جس افسر کے حکم پر پروآ سرکل میں روڈ کھلوانے گیا اسے کیوں بچایا جا رہا ہے؟

دریا خان پل کی بندش سے دونوں اطراف پھنسے ہزاروں مسافروں، خواتین، بزرگوں، بچوں اور مریضوں کے لیے روڈ کھلوانے پر DSP سٹی عابد اقبال کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے گزشتہ رات دریا خان پل پر روڈ بندش کو ایک بار کھلوانے کے بعد دوبارہ بند کرنے والوں پر پولیس کے ایکشن پر ڈی ایس پی سٹی عابد اقبال کو معطل کر کے لائن پولیس کلوز کر دیا۔ واضح رہے کہ عابد اقبال ڈی ایس پی سٹی سرکل ہیں جو پروآ سرکل میں واقع دریا خان پل کھلوانے گئے تاہم آر پی او نے انہیں معطل کر کے لائن کلوز کر دیا اور جس افسر کے حکم پر غازی عابد اقبال اپنا سرکل چھوڑ کر دوسرے سرکل گئے اسے صاف بچا لیا گیا۔ آئی ایس ایف نے کل دوپہر کو دریا خان پل بند کر کے دھرنا دیا اور بین الصوبائی شاہراہ بند کر دی جسے پولیس اور انتظامیہ نے کھلوا دیا تھا جس کے بعد رات کو دوبارہ آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ نے دوبارہ شاہراہ بند کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر افسران اعلی کی بجائے ڈی ایس پی غازی عابد اقبال کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دریا خان پل کے راستے شہر کے اکثر تشویشناک مریضوں کو بھی پنجاب منتقل کیا جاتا ہے اسی لیے اس سے قبل جنتے احتجاج ہوئے یا 9 مئی کا احتجاج بھی ہوا تو عوام کو متبادل راستے فراہم کر کے پی ٹی آئی نے احتجاج ریکارڈ کرایا پہلی بار ڈیرہ دریا خان پل کی طویل بندش سے عوامی سطح پر سخت ردعمل آیا جس پر پولیس ایکشن کے بعد غازی عابد اقبال کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا اور اصل افسر کو بچا لیا گیا تاہم یہی صورتحال رہی تو عوامی سطح پر پی ٹی آئی کی ہمدردی کے خاتمہ میں دیر نہیں لگے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں