الیکشن ٹریبونل نے حلقہ NA-40, شمالی وزیرستان کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے محسن داوڑ اور پی ٹی آئی کے امیدوار اورنگزیب کی طرف سے الگ الگ دائر کردہ دونوں الیکشن پیٹیشنز خارج کردیے۔
حلقہ NA-40 پر عام انتخابات 2024 میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا مصباح الدین انتخابات جیت کر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
مولانا مصباح الدین کی جیت کو محسن داوڑ اور پی ٹی آئی کے اورنگزیب نے دھاندلی اور فارم -47کے سنگین الزامات لگا کر الگ الگ الیکشن پیٹیشنز کے ذریعے الیکشن ٹریبونل میں چیلینج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق آفریدی نے کیس کی طویل سماعت کی۔ مولانا مصباح الدین کی جانب سے دونوں کیسز کی پیروی سابقہ صوبائی وزیر ساول نزیر خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔
الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محسن داوڑ اور پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی اور فارم-47 کے لگے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے دونوں الیکشن پیٹیشنز کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں