‏ٹک ٹاک نے پاکستان میں تین ماہ میں دو کروڑ 81 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کیں

ٹک ٹاک (TikTok) نے سنہ 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس سے ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔
کمپنی کے مطابق بیان کے مطابق ماہ جولائی سے ستمبر 2025ء کے عرصہ کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کی نشاندہی اور اُسے حذف کرنے کے لیے کیے ہیں تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنا سکے۔
ٹک ٹاک نے ،سنہ 2025ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 28,198,284 ویڈیوز حذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.8 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ اُن میں سے 95.9 فیصد ویڈیوز، اپ لوڈ کیے جانے کے،24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں۔ ٹیکنالوجی جس طرح ان کاموں کا زیادہ تر حصہ سنبھال رہی ہے، پلیٹ فارم کے تحفظ پر مامور ہماری ٹیمیں اُن شعبوں پر زیادہ وقت صرف کر تی ہیں جہاں انسانی فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے، مثلاً اپیلوں کا جائزہ لینا، بیرونی ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنا، اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مؤثر ردِعمل ظاہر کرنا۔
اس سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 204 ملین (204,534,932) ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کُل کنٹنٹ کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 186,608,081 ویڈیوز نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پر ہٹائی گئیں تاہم، مزید جائزے کے بعد 8,950,735 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔ پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.3 فیصدرہی، اور نشان دہی کیے گئے کنٹنٹ میں سے 94.8 فیصدویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردی گئیں۔ٹک ٹاک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی کے دوران پلیٹ فارم نے 118,618,399 جعلی اکاؤنٹس کو حذف کیا اور ساتھ ہی مزید 22,226,542 ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئیں مجموعی ویڈیوز کا ایک نمایاں حصہ یعنی 30فیصد، ایسے حساس یا بالغ افراد سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی کنٹنٹ سے متعلق پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں تھا۔ مزید 15.7 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارکی خلاف ورزی کی تھی، جبکہ 2.7 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔ اس کے علاوہ، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 32.9 فیصد کی غلط معلومات کے طور پر نشاندہی کی گئی جبکہ 34.4 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کنٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں