ہمارے بارے میں
دامان ٹی وی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کا سب سے پہلا ڈیجیٹل میڈیا ہے جو علاقے میں استحصال کا شکار طبقات، موسمیاتی تبدیلیوں، ثقافت اور عوامی مفاد اور دلچسپی سے متعلق موضوعات کی کوریج کر رہا ہے۔ دامان ٹی وی 2017 سے نیشنل میڈیا سے نظرانداز مقامی آبادیوں سے جڑے موضوعات اور سٹوریز پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ہزاروں مقامی سٹوریز کی بدولت نہ صرف خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی لاکھوں ناظرین اور قارئین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ دامان ٹی وی، نوجوانوں کو ان کی آراء، خبروں اور مواد کی تیاری سے متعلق عملی تربیت کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔