·عدالتی احکامات کے باوجود ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا میں مینجریل عہدوں پر ڈی ایس اوز تعینات


(پشاور)عدالت عالیہ پشاورکے واضح احکامات کے باوجود ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے اہلکار اب بھی مختلف محکموں میں کام کررہے ہیں اور مینجریل پوسٹوں پر تعینات ہیں اس سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس دوست محمد نے احکامات بھی جاری کئے تھے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہواجبکہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن خیبر پختونخوا نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس پر بھی خاموشی اختیار کرلی گئی ہیں اس وقت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا میں بھی مینجریل پوسٹوں پر ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے والے اہلکار موجود ہیں جو ڈی ایس او ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کی حیثیت سے کام کررہے ہیں-اسی طرح ٹیچنگ کیڈر کے اہلکاروں کو انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ دوسری طرف اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربہ نہ ہونے کے بناء پر مختلف ڈیپارٹمنٹ میں مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں-عوام نے سکٹریری اسپورٹس سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو عمل درآمد کرانے کی اپیل کر دی