اسلام آباد:سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔ ابصار عالم کی ایک وڈیو میں انہوں نے کہا کہ گولی پیٹ میں لگی ہے اور وہ حوصلہ نہیں ہارے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گولی ان کے گھر کے باہر چلائی گئی جس وقت وہ گھر کے باہر پارک میں واک کر رہے تھے۔ گولی ان کے پیٹ میں لگی ہے۔
اس وقت ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے لیکن اسپتال میں آپریشن جاری ہے۔