الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان :اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے ضمنی انتخابات 2023کیلئے حلف برداری تقریب میں شرکت کی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس بابت انتخابات کو مقررہ وقت میں کرانے و انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے الیکشن کمیشن آفس ڈیرہ میں حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ/ریٹرننگ آفیسر عبدالروف خان بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق6سے8فروری 2023تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکیں گے۔