ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت قیصر نواز چوہان منعقد ہوا

ڈیرہ اسماعیل خان: جس نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ایس ایس ٹیز شریک ہوئے جب کہ خصوصی طور پر اے ٹی اے ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر محمد یعقوب بابر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایس ٹیز کے صدر قیصر نواز چوہان جرنل سیکریٹری انعام خان اور اور اے ٹی اے کے صدر محمد یعقوب بابر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس کے بعد متفقہ طور پر یہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ حکومت اپنی اسمبلی کی قرارداد اور ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے اور 4 جنوری کے دھرنے کے معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایس ایس ٹیز جو کہ 19 سالوں سےاپگریڈیشن سے محروم ہیں ان کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کرے بصورت دیگر تمام ایس ایس ٹیز 22 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جو کہ نوٹیفیکیشن کے حصول تک جاری رہے گا اس لیے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ وہ اساتذہ کو دھرنے پر مجبور نہ کرے اور ان کا جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کرے کیوں کہ pbs 17 ایس ایس ٹی کا حق ہے اور ہم یہ حق ہر صورت پر حاصل کرکے رہیں گے جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایس ایس ٹیز ویلفئیر ایسوسی ایشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان