برٹش کونسل کے تحت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ

ڈیرہ اسماعیل خان: برٹش کونسل کے تحت جاری Connecting Classrooms کی ٹریننگ میں مختلف سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی شرکت، ٹریننگ میں طلبہ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم و تربیت اور تدریس کی طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ٹریننگ کے شرکاء سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری سکولوں کا برٹش کونسل کی اس پروگرام میں شمولیت ڈیرہ کے لیے ایک اعزاز ہے اور امید ہے کہ ہمارے اساتذہ اس ٹریننگ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے واضح رہے برٹش کونسل کی یہ ٹریننگ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں جاری ہے جس میں مختلف مرد اور خواتین اساتذہ کو سارک ممالک میں تعلیم و تدریس سے منسلک کیا جائے گا اور دیگر ممالک میں جاری تدریسی طریقہ کار سے ہم آہنگ کرتے ہوئے بہتر تعلیمی نتائج کا حصول یقینی بنایا جائے گا برٹش کونسل کی اس ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ کو اگلے مرحلے میں منتخب کر کے مختلف ممالک کے تعلیمی دوروں پر بھجوایا جائے گا۔