سرکاری آفیسر کی بلیک میلنگ اور کردار کشی پر ڈیرہ پریس کلب کا جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم احاطہ عدالت سےگرفتار

،ہتھکڑیاں لگا کر جیل کے بھیج دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان : سابقہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر عابد ممتاز کی جانب سے قانونی کاروائی پر عدالت نے
پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور روزنامہ توقیر کے شیخ توقیر اکرم کی بلین ٹری پراجیکٹ میں لاکھوں روپے بھتہ نہ ملنے پر سابق فارسٹ آفیسر کی بلیک میلنگ اور اپنے اخبار میں کردار کشی کرنے پر عدالت نے شیخ توقیر اور پبلشر(اخبار چھاپنے والے ) کو بھی جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی جانب سے ایک مقدمہ جس میں کہا گیا کہ شیخ توقیر اکرام ایڈیٹر روزنامہ توقیر نے ان کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق سے ہٹ کر خبریں لگائی ہیں، جس سے ان کی بدنامی ہوئی ، انہیں ذہنی کوفت ہوئی اور ان کی بے عزتی ہوئی، جس 14 نومبر 2017 کو ایڈیشنل سیشن جج 4 ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں مقدمہ دائر ہوا اور 31 مئی 2018 کو فیصلہ ہوا اور شیخ توقیر اکرام ایڈیٹر روزنامہ توقیر اور دو دیگر اشخاص کو 6 ماہ قید اور 10000 روپے جرمانے عائد کیا گیا، بعد ازاں شیخ توقیر اکرام ایڈیٹر روزنامہ توقیر نے ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں12 جون 2018 کو اپیل دائر کی، جس کی رو سے 23 نومبر 2020 کے تاریخی دن ہائی کورٹ سے شیخ توقیر اکرام ایڈیٹر روزنامہ توقیر اور جنرل سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب رجسٹرڈ کو جیل بھیج دیا گیا،