سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر/نوٹیفکیشن
کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب حکومت کے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے
لاہور: پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری، کاروباری مراکز شام 6 بجے بند، ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں
نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا، کیپٹن (ر)محمد عثمان
تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز،میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس 24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
گروسری سٹورز،جنرل سٹورز، چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں،تندور اور پٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔کیپٹن (ر)محمد عثمان
ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے،کیپٹن (ر)محمد عثمان
لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع،صرف ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات کے لیے 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔کیپٹن (ر)محمد عثمان
زیادہ آبادی والے بڑے 7شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت،درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان
تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6بجے بند کر دیے جائیں گے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کورونا کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان