سیکورٹی فورسز ، پولیس اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد کمانڈر مقابلے میں ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی انتہائی مطلوب دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر درابن روڈ پر پیر زکوڑی شریف قبرستان کے قریب توصیف آباد کے علاقہ میں مشترکہ کارروائی، مقابلے کے دوران دہشتگرد کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت شیخ وقاص عرف خالد ولد عبدالصمد سکنہ عید گاہ کلاں کے نام سے ہوئی ہے جو القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم کمانڈر اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ ،پولیس چوکیوں پر حملوں سمیت وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو سیکورٹی تھریٹس کے مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی ذرائع کے مطابق محرم میں دہشتگردی کی مبینہ وارداتوں کی پلاننگ میں مصروف تھا جس میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔