ضلعی انتظامیہ و پولیس سربراہان کا لاک ڈائون کو موثر بنانے کیلئے شہر بھر کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان: عوام رش والی جگہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، حکومت عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے سخت سے سخت حفاظتی انتظامات سے گریز نہیں کرے گی۔گی،حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے تاجروں اورشہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ
کوروناوائرس سے بچاو کے حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان ، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت اوراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نےانتظامی افسران اورپولیس اہلکاران کے ہمراہ ڈیرہ شہراور سرکلرروڈ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے حکومتی احکامات کی روشنی میں شام 6بجے کے بعدکاروباری مراکزکے بندہونے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شہر کے بازاروں میں پیدل گشت بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پربعض کھلی ہوئی غیرضروری دکانوں کو بندکرادیا۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اور ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے تاجران سے ملاقات کے دوران بتایا کہ حکومتی احکامات پرمن وعن پر عمل کیاجائے گا۔ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے ہی اس وباء پرقابوپایاجاسکتاہے ۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور عوام رضاکارانہ طور پر تعاون کریں اور تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کرونا جیسی موذی وباء سے خود محفوظ رہ سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے،اگر عوام نے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیرنہ اپنائیں تو یہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا اس لیے ضروری ہے کہ ہم رش والی جگہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، حکومت عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے سخت سے سخت حفاظتی انتظامات سے گریز نہیں کرے گی،حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے تاجروں اورشہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے ۔