علی امین گنڈا پور کے دست راست طاہر استرانہ کی PTIP میں شمولیت

ڈیرہ اسماعیل خان: طاہر زمان استرانہ اور عرفان کامرانی کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت، امیدوار این اے 45 شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان۔ واضح رہے علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی اور دست راست طاہر زمان استرانہ نے سانحہ 9 مئی کے تناظر میں چند ماہ قبل پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہہ کر کاروبار کی طرف توجہ دینے کا اعلان کیا تھا اب ایک بار پھر پی ٹی آئی پی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا دوبارہ آغاز کر چکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 45 شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے علاقہ میں ان کی انتخابی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس کا اعلان انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔