لکی مروت: مقامی فیکٹری کی بڑی جعل سازی، 20 سال سے غیر قانونی مائننگ
کر کے وسائل لوٹنے میں مصروف
شیخ بدین نیشنل پارک میں سیمنٹ فیکٹری کی غیر قانونی مائننگ، دستاویزات کے مطابق فیکٹری انتظامیہ کابینہ ڈویژن کے جعلی لیٹر کے ذریعے 2001 سے غیر قانونی مائننگ کر کے مقامی وسائل لوٹنے میں مصروف ہے، کابینہ ڈویژن نے مقامی فیکٹری کی جعل سازی کی تصدیق کر دی، کیا جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کو سالہا سال تباہ و برباد کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کے خلاف کارروائی ہو گی؟
عوامی حلقوں نے اس جعل سازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے جعل سازوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔