مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان ،سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد زبیر عمر خود میدان میں آ گئے ہیں اور ٹویٹر پر زبیر عمر نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اس ویڈیو کو فیک قرار دے دیا، زبیر عمر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بیہودہ کام ہے جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیا اور شرم ناک کام کیا ہے میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا
زبیر عمر کی ٹویٹ پر صارفین نے تبصرے کئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ زبیر صاحب یقین کریں جو عورت بیورو کریٹس،ججز سمیت اعلی عہدیداروں کی ویڈیوز اپنے پاس رکھ سکتی ہے وہ آپ جیسے ورکرز کو بھی قابو میں رکھنے کے لئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے اور دوسری بات اگرایسا نہیں تو یہ ویڈیوز والی گندی سیاست شروع ہی ن لیگ نے کی تھی،تیسری بات کب جارہے ہو عدالت؟
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی دیانت داری اور پاکستان کے لئے خدمات سے انکار نہیں۔ آپ کی اس ویڈیو پر بھی اعتراض نہیں کہ آپ کوئی زبردستی نہیں کر رہے۔ باہمی رضامندی سے چار دیواری میں جسمانی تعلقات قائم کرنا کوئی جرم نہیں۔ لیکن سر پلیز کمرے دی کنڈی تے لا لینی سی یا کیمرے ای چیک کر لیندے
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جناب اگر ویڈیوز جعلی ہیں تو پھر فورا”سائبر کرائم میں رپورٹ کروائیں اس بندے تک پہنچے جس نے یہ جعلی ویڈیوز ریلیز کی ہیں۔اگر یہ ویڈیوز فیک نہیں ہیں تو پھر بہتر ہے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں ۔اس کے بعد کسی عہدے پر رہنا شرم ناک ہو گا ۔۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نواز شریف کے رازدان اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نواز شریف اور محمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنر اور مریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ زبیر عمر اپنی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیر کے روز اپنا موقف اور بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔