ڈیرہ اسماعیل خان: لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کی جانب سے ٹرائبل ٹیکسٹائل ملز سمیت مختلف فیکٹریز کی انسپکشن ، ملز ملازمین سے ملاقاتیں کیں اور تنخواہوں کی بابت اور دیگر معلومات حاصل کیں ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ڈیرہ محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خاص طور پر وزیر لیبر شوکت یوسفزئی اور سکریٹری لیبر کے خصوصی احکامات کے تحت ملز ملازمین کی شکایات اور انکا فوری ازالہ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود کارخانوں اور ملوں کی انسپکشن شروع کی گئی ہے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے مقرر کردہ مزدور کی تنخواہ 17500 سے کم دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ڈیرہ اسماعیل خان میں کافی تعداد میں ملیں موجود ہیں اور ان سب کی انسپکشن کی جائے گی جہاں بھی ملازمین کی تنخواہوں اوور ٹائم اور سالانہ بونس یا گریجویٹی کی مدد میں بے قائدگیاں دیکھنے کو ملیں وہاں مالکان اور مل انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جہاں شکایت ملی وہاں کارروائی ہوگی اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا