ڈیرہ اسماعیل خان ٹراما سنٹر سے ڈاکٹرز اور عملہ غائب، اے سی بند، ایک بیڈ پر تین تین مریض

7 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے نمائشی گیٹ اور شاہراہوں اور چوکوں پر لگے لاکھوں روپے کے گھوڑے کسی کام نہ آئے ، ٹراما سنٹر عوام کی جانوں سے کھیلنے لگا

ایک بیڈ پر تین تین مریض اکھٹے ، مریضوں کے لواحقین کی آہ و پکار ، وارڈز میں لگے اے سی خراب پڑے ہیں، ڈاکٹرز اور عملہ غائب، ٹراما سنٹر کی لیبارٹری میں موجود مشینری گزشتہ کئی روز سے خراب پڑی ہے۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کسی مسیحا کا انتظار ، وارڈز میں مریضوں اور لواحقین کا برا حال، عوام کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان سے ٹراما سنٹر کے ذمہ داروں اور عملے کی تعداد بڑھانے سمیت مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔