کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحی اخونزادہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے اہلکار محنت سے بہتر کام کررہے ہیں کارکردگی میں مزید نکھار لانا بھی ضروری ہے، اس ضمن میں درپیش مسائل کے حل میں بطور انتظامی سربراہ میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ادارہ کے سی ای او چوہدری عطاء اللہ نے دیگر عملہ کے ہمراہ کمشنر ڈیرہ ڈویژن کاا ستقبال کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی تعاون سے بنائی گئی یادگاروں۔ روزانہ ہونے والی صفائی کی صورتحال اور دیگر امور پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ادارہ کی ویب سائیٹ بھی بنادی گئی ہے اس موقع پر میلہ ڈیرہ جات کے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا کمشنر ڈیرہ یحی اخونزادہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہر کو صفائی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مثالی شہر بنایا جائے گا انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او چوہدری عطاءاللہ کی کوششوں کو سراہا انہوں نے زیر تعمیر یادگار کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے سی ای او چوہدری عطاء اللہ نے کمشنر ڈیرہ کو اپنی بیٹی کے ہاتھوں سے تیار کی گئی پینٹنگ بطور تحفہ پیش کی۔