سابق صدر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق حکمران پرویز مشرف انتقال کر گئے ہیں۔
پرویز مشرف کا انتقال دبئی کے امریکن ہسپتال میں ہوا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے