ڈیرہ اسماعیل خان: ڈویژنل کمشنر یحیی اخونزادہ کی مقتول صحافی قیس جاوید کے لواحقین سے ملاقات کمشنر یحیی اخونزادہ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی


کمشنر یحیی اخونزادہ نے قیس جاوید کے بیٹے اور بیٹی سے بات چیت کی
کمشنر یحیی اخونزادہ نے مقتول صحافی قیس جاوید کی ہمشیرہ کو وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری کا پیغام تعزیت پہنچایا
قیس جاوید کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے چاہے اقلیت سے تعلق ہو یا اکثریت سے یہ افسوسناک واقعہ ہے، کمشنر یحیی اخونزادہ
قیس جاوید نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی اور حکومتی خامیوں کو اجاگر کیا، کمشنر یحیی اخونزادہ
صحافی قیس جاوید نے ڈیرہ اسماعیل خان کی صحافت میں اہم کردار ادا کیا، کمشنر یحیی اخونزادہ
ڈیرہ کی صحافت میں قیس جاوید کی خدمات قابل تحسین ہیں اور اس کیس کی تہہ تک جائیں گے، کمشنر یحیی اخونزادہ
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور بہت جلد قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گے، کمشنر یحیی اخونزادہ
وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری نے صحافی قیس جاوید کی فیملی کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے، کمشنر یحیی اخونزادہ
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے