گلگت : گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس کوہستان کے علاقے شتیال میں حادثے کا شکار ہوگٸی۔ جس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگٸی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگٸے ہیں۔ بس غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔
بس نجی کمپنی مشابروم کی ہے۔ ذراٸع کے مطابق حادثہ بس اور کار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس اور کار دونوں کھائی میں جا گریں۔
زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس ریسکیو کرکے آر ایچ سی ہسپتال شتیال منتقل کر رہے ہیں۔ گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔