لودھراں: شجاع آباد روڈ اڈا سکندری کے قریب کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور ملبے سے 8 بچوں کو نکالا جن میں سے 3 زخمی تھے جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے اور اسی دوران کمرے کی چھت گر گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی وجہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھنے سے کمرے کی چھت گری۔ امدادی ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی اور ضروری کارروائی کے بعد جانبحق بچوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔