حکومت کا رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرولیم بم، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 290 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔