محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی داخلہ مہم تقریب، تحصیل میئر عمر امین گنڈا پور اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کا خطاب

تحصیل میئر عمر امین گنڈا پور اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی سکول داخلہ مہم ”تعلیم سب کیلئے “ کی تقریب میں شرکت اور خطاب، تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کی ترجیح ہے جو ٹارگٹ رکھے ہیں اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ اس کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے انشا اللہ وقت سے قبل ہی ان اہداف کو حاصل کر لیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرِ اہتمام داخلہ مہم کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل میئر عمر امین گنڈا پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق محمود ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ اور ایس ڈی ای او ہمایوں خٹک نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے سرکاری سکولوں کا تقابل پرائیویٹ سکولوں سے کیا جائے تو ہم یہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں موجود ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومتی سکولوں میں معیار کا کوئی مسئلہ نہیں جو بچے والدین کی مالیاتی مجبوریوں کے سبب سکولوں سے باہر ہیں ان بچوں کو بھی سکولوں میں لانے کے لیے حکومت محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کے تعاون سے اقدامات اٹھا رہی ہے انشا اللہ ”تعلیم سب کے لیے “ نعرہ کے تحت تمام بچے سکولوں میں لائیں گے۔
تقریب کے شرکاء سے تحصیل مئیر ڈیرہ عمر امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں تعلیم پر مکمل توجہ دی اور تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور فنڈز دیئے اور تعلیم کے نظام کو سٹریم لائن پر لائے اب ہمیں نئے سرے سے اس کو دوبارہ اٹھانا پڑے گا اور اس میں اصلاحات لانی پڑیں گی اور اس کی بہتری کے لیے فنڈز فراہم کریں گے پہلے بھی فنڈز دیئے اب بھی فنڈز دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے ہماری قوم کا مستقبل ہیں ان کو سہولیات اچھی تعلیم دینا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں کمیونٹی عوامی نمائندے بھی شامل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک نے کہا کہ تعلیم کو میں اولین ترجیح دیتا ہوں اور اساتذہ کرام سے خطاب میرے لیے اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ میں جو اس پروگرام میں تقریر کر رہا ہوں میری توقعات سے اچھا پروگرام ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اچھا تعلیمی ماحول میسر ہے داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی مجھے اتنی توقع نہیں تھی کہ اتنا اچھا پروگرام منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سکولوں میں بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جا سکے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں ایس ڈی ای او ڈاکٹر ہمایوں خٹک کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہر تحصیل کی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں اور تعلیم کی بہتری کے لیے میں ہمہ وقت تعاون کے لیے تیار ہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کثرت سے کیے جائیں اور اساتذہ کرام گھر گھر جا کر داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اساتذہ کرام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم بھی بچوں کی اچھی تعلیم اور بنیادی سہولیات کے لیے محکمہ تعلیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر ایس ڈی ای او ڈیرہ ڈاکٹر ہمایوں خٹک کو خراج تحسین پیش کیا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے کہا کہ محکمہ تعلیم ڈیرہ اور ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ضلع بھر میں داخلہ مہم ” علم ٹولو دہ پارہ” تعلیم سب کے لیے کامیابی سے جاری ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ محکمہ تعلیم زیادہ سے زیادہ سکولوں سے باہر بچوں کو والدین کے ذریعے سرکاری سکولوں میں داخل کرائے،ایس ڈی ای او ڈیرہ ڈاکٹر ہمایوں خٹک نے داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داخلے کے حوالے سے اہداف کا حصول حاصل کر کے رہیں گے داخلہ مہم کے حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا اور ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون کے مشکور ہیں اور انشا اللہ ان کے ویژن کے مطابق تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرینگے اور میری کوشش ہے کہ سکول سے باہر بچوں اور پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو سرکاری سکولوں میں لائیں ہمارے پاس کوالیفائیڈ اساتذہ اور بہترین سہولیات موجود ہیں۔