وزیر اعلی علی امین گنڈا پور گورنر راج سے نہیں مجھ سے خوفزدہ ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Kareem Kundi addressing jalsa

ڈیرہ اسماعیل خان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گورنر راج سے نہیں بلکہ گورنر کی ذات سے خوفزدہ ہیں ہمیں گورنر راج لگانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ ان کو چاہیے کہ یہ گیدڑ بھبکیوں کی بجائے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نائمہ ملک اور پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان دھپ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ سے دیگر معززین نے بھی خطاب کیا گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاﺅس اور میرے گھر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہیں گے ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس اعتماد کا اظہار ایک جیالے کو گورنر بنا کر کیا ہے اس پر نہ صرف پورا اترا جائے گا بلکہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکرا کی سیاست سے کوئی غرض نہیں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرنے کے مشن کے تحت گورنر ہاس میں موجود ہوں وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ہم نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی انہوں نے کہا کہ جلد ہی صوبہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی قیادت کے پاس میں خود چل کر جاں گا اور صوبہ کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ہو کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا عوام کی خدمت کریں وہ اپنے لب و لہجے میں شائستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں سندھ میں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سکھر جیل میں خورشید شاہ کے گھر سے جیل میں انہیں کھانا بھجوایا گیا تھا وہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اپنے طرز تکلم کو درست نہ کیا تو پھر ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی سے دو ایم این اے ، صوبائی اسمبلی میں دو ایم پی ایز پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور تین تحصیل ناظمین تحصیل پروا، تحصیل پہاڑ پور اور تحصیل درابن کے ناظم پیپلز پارٹی کے ہیں اور ہم سب ایک ٹیم کی صورت میں متحد ہوگا ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کی خدمت کریں گے قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اپنے بھرپور قافلہ کے ہمراہ جب دھپ ہاﺅس پہنچے تو عوام کی بہت بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور ہار پہنا کر گورنر خیبر پختونخوا کا استقبال کیا۔