ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علماء اسلام کی ایک اور کامیابی، علی امین گنڈا پور کے دست راست اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما ثناء اللہ شاہ عرف کاکا شاہ کی جمیعت علماء اسلام میں شمولیت، اعلان جلد متوقع
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار پی کے 113 سٹی ون ڈیرہ، کفیل احمد نظامی کی ثناء اللہ شاہ عرف کاکا شاہ سے انکی رہائش گاہ پر اہم میٹنگ ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما مطیع اللہ بابڑ ، ہارون اعوان اور ڈاکٹر انور علی سمیت دیگر شامل تھے اس موقع پر سید ثناء اللہ شاہ عرف کاکا شاہ نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی خوائش ظاہر کرتے ہوئے اپنے دوست احباب رشتہ داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد جمعیت علماء اسلام کے قائدین کی موجودگی میں اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے.