ڈیرہ اسماعیل خان، تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے مطابق ڈاکٹرز و متعلقہ سٹاف کے لئے پروٹیکشن کٹس کی عدم دستیابی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی او پی ڈی بند ہوگئی، او پی ڈی میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو بلندو بانگ دعووں کے باوجود پروٹیکشن کٹسو پی پی ایز اور دیگر ضروری سامان نہیں دیا جارہا، جس کے باعث ایم ٹی آئی انتظامیہ نے خُود نوٹس چسپاں کر دیا کہ او پی ڈی بند رہے گی،
جبکہ سنئیر ڈاکٹرز ، ٹرینی اور ایم اوز ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی انتظامیہ نے پروٹیکشن کٹ ابھی تک فراہم نہیں کئے لہذا ہم ان حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی نہیں کر سکتے،
عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈاپور نے چند دن پہلے ہسپتال کا دورہ کیا اور افتتاحی تصاویر بنوائیں لیکن اس کے بعد ایسی صورتحال ایم ٹی آئی انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ پروٹیکشن کٹس جلد از جلد مہیا کرکے او پی ڈی کو مریضوں کے لئے کھولا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مرض در بدر ہونے سے بچ جائیں۔