لاہور اب پولیو فری ہے، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض

ضلعی انتظامیہ لاہور 02 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے متحرک

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا افغان بستی کا دورہ، پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا مہم کا پیر سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا جائے گا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا ، ڈی ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور افغان بستی کی جھگیوں میں بسنے والے بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں.
لاہور میں انسداد پولیو مہم 02 اگست سے شروع ہو رہی ہے جو 07 اگست تک جاری رہے گی.
پولیو مہم میں 18 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے کہا کہ تمام ٹیمیں پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں گی اور پولیو کے خلاف ہمیں جنگ جیتنی ہے جبکہ پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آئے ہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، لاہور اب پولیو فری ہے.