زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اور بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد معیاری تحقیق کے لئے تنکیکی و سائنسی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ طلباء کے لئے انٹرنشپ کے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔ یادداشت پر دستخط زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے کئے۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرجاد سکندر سدوزئی اور کوآرڈینیٹر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ محمد عمیر سردار بھی موجود تھے۔ دونوں اداروں کی قیادت کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ یہ معاہدہ طلباء اور اساتذہ کی استعدادِ کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لئے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ایک چھوٹے عرصے میں ملک کی بڑی جامعات کا زرعی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کرنا یقینا اس جامعہ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ زرعی یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں داخلے شروع ہیں اور خواہشمند افراد یونیورسٹی کی ویب سائٹ WWW.UAD.EDU.PK پر جاکر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔