ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی 32000 سے زائد چینی ، گندم اور کھاد کی بوریاں برآمد، گودام سیل
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ ٹیم نے شہر میں ملتان روڈ پر واقع مریالی اور نواب اڈا کے گوداموں سے 2749 چینی کے تھیلے برآمد کر کے گودام سیل کر دیئے اسی طرح ایک اور کارروائی میں تحصیل پروآ کے علاقوں کڑی شموزئی، رمک اور پروآ کے گوداموں سے 29443 چینی ، کھاد اور گندم کے تھیلے برآمد کر لیے جس میں سترہ ہزار سے زائد چینی کے بیگ شامل تھے۔ گزشتہ دو روز میں چینی ، گندم اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔