287

ملالہ یوسفزئی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار عصر ملک سے نکاح

برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عصر ملک نامی پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔
منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ تصاویر میں ملالہ یوسفزئی نکاح کے دوران اور اس کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے نکاح کی خبر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ ’آج میری زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ عصر اور میں زندگی کے ساتھی بن گئے ہیں۔ ہم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ برمنگھم میں نکاح کی تقریب منعقد کی۔
’مستقبل کا سفر اکٹھے طے کرنے‘ کی امید اور اس کے حوالے سے اپنے جذبات کا اطہار کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔
ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل مینیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے عہدے پر کام کرتے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کی جانب سے نکاح کی خبر شیئر کرنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خوشیوں بھرے مستقبل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

7 تبصرے “ملالہ یوسفزئی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار عصر ملک سے نکاح

  1. I’m not that much of a online reader to be honest but your sites really nice, keep it up! I’ll go ahead and bookmark your website to come back later on. Many thanks

  2. Hi, Neat post. There’s an issue along with your site in web explorer, might check thisK IE nonetheless is the marketplace chief and a large component of other folks will pass over your excellent writing because of this problem.

  3. My spouse and I stumbled over here by a different website and thought I might as well check things out. I like what I see so now i’m following you. Look forward to checking out your web page repeatedly.

اپنا تبصرہ بھیجیں