نگران حکومت آتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے آفس اہلکاروں نے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو متعلقہ محکموں کو بھیجنا چھوڑ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی اور صوبائی سطح پر عوامی خدمات، مسائل اور شکایات کے حل کے لیے شہریوں کو دی جانے والی سٹیزن پورٹل غیر فعال ہونے کی شکایات، گذشتہ حکومت میں ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں شہری سٹیزن پورٹل سے مستفید ہو رہے تھے اور سابقہ حکومت انتظامی افسران کے خلاف شکایات پر ایکشن لیتی تھی اور شہریوں کی جانب سے آنے والی کمپلینٹ کو فوری حل کرکے انکا جواب دیا جاتا تھا اور شہریوں کا گڈ گورننس پر اعتماد بحال ہونے میں مددگار رہی ہے جس سے نہ صرف مسائل حل ہوئے بلکہ محکموں میں سزا جزا کا عمل بھی پروان چڑھا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے آفس میں تعینات سٹیزن پورٹل کو دیکھنے والے عملے نے محکموں کی ملی بھگت سے سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کو متعلقہ محکمہ کو فارورڈ کرنا چھوڑ دیا ہے اور ایسی شکایات بھی آ رہی ہیں کہ شکایت کنندہ کے خلاف ہی معلومات متعلقہ افسر کو لیک کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ کئی ماہ سے سٹیزن پورٹل پر تعینات سفارشی عملے نے سٹیزن پورٹل کو جواب اور کمپلینٹ کو متعلقہ محکموں کو بھیجنا ہی چھوڑ دیا شہریوں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد، کمشنر ڈیرہ نثار خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا امداد اللہ بوسال سے سٹیزن پورٹل پر تعینات ڈپٹی کمشنر آفس میں نااہل عملے کے خلاف سخت کارروائی سمیت ضلع بدر کرکے نئے اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔