پشاور: ‏کورونا کی دوسری لہر

پشاور: ‏کورونا کی دوسری لہر کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو کورونا کی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں پر پابندی نہیں لگانے دیں گے۔