ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی قتل
نامعلوم مسلح افراد نے ان کو گلشن حمید ماڈل ٹاون گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اور واقعہ کی سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور گزشتہ رات سے انتخابی مہم اختتام پزیر ہو گئی تھی جس کے بعد آج انتخابی سامان کی ترسیل متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر کی جا رہی ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ الیکشن منسوخی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے دوسری جانب اے این پی کی ضلعی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔