دامان ٹی وی کی خبر کا اثر، سٹوڈنٹ محمد عمیر کی مشیر اطلاعات ثمر بلور سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

دامان ٹی وی کی خبر کا اثر،ہونہار سٹوڈنٹ کی ملاقات اور مالی تعاون کی یقین دہانی
پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل ہمت کے 16 سالہ طالبعلم محمد عمیر کے ٹیلنٹ اور ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرنے کی خبر پر گورنر خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کونسل کی مشیر برائےاطلاعات ثمر ہارون بلور نے پشاور پریس کلب میں نوجوان محمد عمیر سے ملاقات کی اور اس کے کارنامے کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس کی تعلیم سمیت دیگر اخراجات اور ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور جلد ہی انہیں گورنر خیبرپختونخوا کی منظوری سے فنڈز بھی مہیا کیے جائیں گے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے محمد عمیر سے انٹرویوز کیے اور ان کے کارنامے کے بارے تفصیلات حاصل کیں۔ محمد عمیر نے اپنے ریموٹ کنٹرول جہاز کی تیاری اور اس میں لگی مشینری کے حوالے سے مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور کو آگاہ کیا۔ثمر ہارون بلور نے دامان ٹی وی کے سی ای او حماد خلیل کو بھی ایسے نوجوان اور علاقے کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر سراہتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے عوامی مفاد میں استعمال کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں