یوسی رتہ کلاچی کی عوام کا درینہ مطالبہ منظور

یوسی رتہ کلاچی کی عوام کا درینہ مطالبہ منظور
ڈیرہ اسماعیل خان: وفاقی وزیر علی امین خان کی جانب سے یوسی رتہ کلاچی بستی کنیراں والی کو گیس پائپ لائن مہیا کر دی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح فوکل پرسن برائے (سوئی گیس) سید رسول دھپ نے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر علی امین کے پرنسپل سیکرٹری لطیف خان نیازی اور سٹی ایم پی اے کے پرنسپل سیکرٹری امجد خان بھی موجود تھے۔ سابق ناظم رتہ کلاچی جاوید وزیر کا کہنا تھا کی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے جو رتہ کلاچی کے عوام کے ساتھ الیکشن میں وعدے کیے وہ ایک کے بعد ایک پورے کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر کے فوکل پرسن سید رسول دھپ کو ہار پہنائے اور ساتھ آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فوکل پرسن سید رسول دھپ کی محنت اور لگن کی وجہ سے سب سے پہلے ہمارے علاقے میں سوئی گیس کی پائپ لائنوں کا افتتاح ہوا اور عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر علی امین کا نہایت مشکور ہوں جہنوں نے اہل علاقہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دی میں اپنی یو سی کے عوام کی طرف سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈاپور کا دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ رتہ کلاچی کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے لائے۔