محرم الحرام سے متعلق ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران مجالس عزاء اور جلوسوں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس کے تحت مجالس کا انعقاد کیا جائے گا اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق مجالس میں ماسک لازمی قرار دینے کے ساتھ زاکرین کو کورونا وائرس کی ایک خوراک لگوانے کا پابند کیا گیا ہے اسی طرح مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کورونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں اور یکم محرم الحرام سے منتظمین کو مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کورونا ویکسینیشن شروع کی جائے گی، مجالس کا انعقاد کھلی اور کشادہ جگہ پر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور مجالس میں کورونا ایس او پی کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا جبکہ مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کر کے نزلہ زکام سمیت بخار کی علامات میں مبتلا شہریوں کا داخلہ بھی روکا جائے گا۔