ڈیرہ بنوں روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، پاک فوج کے کرنل عمران شہید، دو اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ بنوں روڈ کرامت آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کرنل عمران شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے شہید کرنل کی نعش اور زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک چلتی کار کو نشانہ بنایا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر کھیتوں میں جا گری۔
شہید کرنل عمران ڈیال پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اس وقت بلوچستان میں تعینات تھے۔ وہ معروف سماجی اور سرائیکی رہنما ملک خضر حیات ڈیال کے داماد تھے۔ پولیس کے مطابق
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈیرہ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چھٹی پر آئے ہوئے ایک اعلی افسر کو دن دیہاڑے چلتی گاڑی میں نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہو اس سے قبل ایف سی یا پاک فوج کے اہلکاروں کو دیہی علاقوں میں اغواء یا شہید کیا جاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں