پاکستانی صحافیوں کا وفد بنگلہ دیش عام انتخابات کے لیے روانہ، دامان ٹی وی کے سی ای او حماد خلیل بھی شامل

پاکستانی میڈیا وفد بنگلہ دیش روانہ، دامان ٹی وی کے سی ای او حماد خلیل اور جاگو ڈیرہ کے عادل وقار سمیت ملک بھر کے نامور صحافی شامل
پاکستان کے سینئر اور ممتاز صحافیوں پر مشتمل میڈیا وفد بنگلہ دیش کے عام انتخابات کی کوریج اور مبصرانہ مشاہدے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ وفد میں دامان ٹی وی کے سی ای او حماد خلیل، جاگو ڈیرہ اور آزاد ڈیجیٹل سے وابستہ عادل وقار شامل ہیں۔
میڈیا وفد میں پشتو نیوز 1 کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز خالد خان، سینئر صحافی و تجزیہ کار عقیل یوسفزئی، صحافی و سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم اور اعزاز سید بھی شامل ہیں،
یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پچاس سال بعد بہتر ہوتے تعلقات، صحافتی سفارت کاری اور جمہوری عمل کے مشاہدے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں