ڈیرہ اسماعیل خان گندم سکینڈل، اینٹی کرپشن ڈیرہ نے محکمہ فوڈ کے 5 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے گندم سکینڈل میں ملوث فوڈ افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ سرکل آفیسر منہاج سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کو چند سال قبل گندم گوداموں سے متعلق مسلسل شکایات موصول ہوئیں کہ زندانی گودام سے گندم کی خوردبرد کر کے کرپشن کی جا رہی ہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم انکوائری تشکیل دی گئی تھی اور انکوائری رپورٹ میں سینئر آڈیٹر نے 94 لاکھ روپے کی گندم کی خوردبرد کی نشاندہی کی اور اس کے بعد محکمہ فوڈ ڈیرہ کے پانچ سابق افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو گرفتار کر کے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کا امکان ہے

اپنا تبصرہ لکھیں