ڈیرہ اسماعیل خان :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ میں نادرا کی اپنی عمارت کے لیئے موجودہ وزیر اعلی نے منظوری دے دی ہے ہم ڈیرہ والوں کو مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ملتان روڈ پر نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ نے بھی خطاب کیا تقریب میں پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر سردار قیضار خان میانخیل بھی موجود تھے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں نادرا کے چھبیس سہولیتی دفاتر قائم کیئے جائیں گے جس میں چار ڈیرہ ، چار ٹانک میں قائم کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاونٹرز بھی کھولے جائیں گے تاکہ دیہاتوں کے باسیوں کو دہلیز پر ہر سہولت میسر ہوں انہوں نے کہا کہ ایشئین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان راجن پور تک ڈبل روڈ کی منظوری دی ٹینڈر ہوگیا ہے جلد کام شروع ہوگابند کورائی گرڈ اسٹیشن عرصہ دراز سے وعدوں تک محدود تھا ۔ محرم سے پہلے ہم اسکا افتتاح کررہے ہیں۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن ٹو کا ٹرانسفارمر پہنچ چکا مزید سامان جلد پہنچ جائے گا اسکا افتتاح ہوگا جس سے ٹرپنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ چالو کرنے کی بات کی میں نے انکا شکریہ ادا کیا تاہم کچھ کام باقی ہے نئی ائیرلائن سے بات کرکے اے ٹی آر سروس شروع کرائیں گے اسی طرح موضع یارک اور گلوٹی کے قریب گرین فیلڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ قائم کیا جائے گا جلد اسکی منظوری ملے گی دس لاکھ مسافر سالانہ مستفید ہی نہیں ہونگے بلکہ اس خطہ کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا معاشی خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ جب میں ڈپٹی اسپیکر تھا تو گیس کا تحفہ دیا آج تک اس منصوبہ کو کسی نے آگے نہیں بڑھایا کورائی اور کوٹلہ سیدان میں محرم سے پہلے گیس فراہم کی جائے گی گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا کے باسیوں کو ایس آئی یو ٹی کا تحفہ دیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی اکثریتی پارٹی پیپلز پارٹی ہے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا اور اسمبلی میں پہنچایا ۔ پارٹی نے خاتون کی مخصوص نشست دی ہم نے خان خوانین کے بجائے ضلعی صدر ایک ورکر کو وہ نشست دی انہوں نے کہا ہے ماضی میں ڈیرہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کی بجائے کرپشن کے جال بچھائے گئے پندرہ منٹ کی بارش میں ڈیرہ تالاب بن جاتا ہے پندرہ سال میں تین مرتبہ سٹریٹ لائٹس تبدیل کی گئی ہزاروں روپے پودے لینے پر خرچ کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹی ایم اے کی کرپشن کا نوٹس لے اہلکاروں کے اہل خانہ پنشن نہ ملنے علاج نہ ہونے پر جان کی بازی ہار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین نادرا اور صوبہ کی نادرا ٹیم کا شکر گزار کہ کم وقت میں دفتر قائم کیا تجاوزات کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کے کاروبار تباہ کیئے اور نادرا دفتر کو توڑا جسکی این او سی بلدیہ نے خود جاری کی ۔ رتہ کلاچی میں نادرا دفتر منتقل ہوا جو دہشت گردانہ حملہ کی زد میں آیا اور اج یہ دفتر قائم ہوا ہے میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں صوبہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں صوبائی حکومت آئے مل کر صوبہ کا مقدمہ لڑیں ماضی کے وزیر اعلی گالم گلوچ میں مصروف رہے اور صوبہ کے حقوق پر مجرمانہ خاموشی کی انہوں نے کہا کہ آج صوبہ میں گندم پر پابندی لگائی گئی جو غیر آئینی ہے موجودہ وزیر اعلی کو میں نے کہا کہ آئین مل کر صوبہ کا مقدمہ لڑیں ۔ چوبیس گھنٹوں میں سی این جی بھی کھلوائے اور گندم کا ریٹ کم ہو بندش کا بھی جلد خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی خود کہتا تھا کہ آئینی عدالت نہیں مانتا مگر اسی عدالت میں درخواست میں موقف اختیار کرتا ہے کہ میرا لیڈر نااہل اور سزا یافتہ ہے میں نے استعفی نہیں دیا اب ایک عہدہ کے لیئے اپنے لیڈر کو نااہل اور سزا یافتہ کہہ رہا ہے ۔ پھر کہتا ہے کہ میں نے عدالت میں درخواست جمع نہیں کرائی ۔ جن کو ماضی میں گالیان نکالتا تھا رات کو اجکل پاں پکڑتا ہے دعوے کرتا رہا کہ خدمت کا موقع دیں میں مناظرہ کو تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو آباد کرنے ڈیرہ کے لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہے اور کام کرتا رہونگا۔گورنر کو نادرا پشاور کے ہیڈ آف پراجیکٹ بہزاد سردار ، زونل ہیڈ نیئر زمان بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جمیل خان قصوریہ اور فہد رحیم نے خوش آمدید کہا اور انہیں بریفنگ دی، گورنر نے نادرا دفتر کے متعدد شعبہ جات کا دورہ کیا اور مختصر عرصہ میں دفتر کی منتقلی پر نادرا حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔