ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع دانہ سر کے مقام پر تیزرفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری ،خواتین اور بچوں سمیت 45 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع دانہ سر کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانیوالی تیزرفتار مسافر بس کی اچانک بریک فیل ہوگئی جس کے باعث بس بے قابو ہو کر 400فٹ گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق جبکہ 8سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ ریسکیو1122ڈیرہ کی ٹیموں بھی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔