ڈیرہ اسماعیل خان: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے پرسنل سیکریٹری (PS) کا چارج فرحت اللہ خان نے سنبھال لیا ہے، جس کے بعد مختلف سرکاری محکموں کے افسران، ملازمین اور عام شہریوں کی دفتر میں آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تقریباً چھ سال کے طویل عرصے کے بعد گریڈ 17 کی اس اہم انتظامی پوسٹ پر مستقل پرسنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے اس سے قبل گریڈ 16 کے ٹیکنیکل کیڈر سے تعلق رکھنے والے ایک کمپیوٹر آپریٹر کو اس پوسٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
فرحت اللہ خان اس سے قبل پہاڑ پور میں بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ اب ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دفتری امور، مختلف محکموں کے ساتھ رابطہ کاری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں عوامی رسائی، دفتری رابطہ کاری اور انتظامی امور کے حوالے سے ماضی میں مختلف شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ شہریوں اور سرکاری ملازمین کو امید ہے کہ نئی تعیناتی سے دفتری معاملات میں بہتری، شفافیت اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
فرحت اللہ خان کی تعیناتی کو گریڈ 17 کی اہم انتظامی پوسٹ پر مستقل تقرری کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔