ڈیرہ اسماعیل خان: عشرہ محرم کے دوران کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر محمد ابوبکر،آرپی او ڈیرہ غلام مبشر میکن ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ ، ڈی پی او ضیاء الدین احمد کی قیادت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا، جلوسوں کے دوران پولیس کی نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتی رہی ، یوم عاشورہ کے موقع پر ڈیرہ شہر میں تین بڑے مرکزی جلوس برآمد ہوئے، پہلا مرکزی جلوس امام بارگاہ حضرت امام حسین تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوا جس میں دیگر امام بارگاہوں کے جلوس شامل ہوئے اور اپنے مقررہ راستووں سے ہوتا ہوا کوٹلی امام حسین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اسی طرح دوسرا بڑا مرکزی جلوس امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ سے برآمد ہوا، جس میں بستی ڈیوالہ ، بستی استرانہ سمیت دیگر امام بارگاہوں کے جلوس شامل ہوئے دوسرا بڑا جلوس اپنے مقررہ راستوں ، ملتان روڈ، بھاٹیہ بازار، چوگلہ ، کلاں بازار ، سے ہوتا ہوا کوٹلی امام حسین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جبکہ اسی طرح تیسرا بڑا مرکزی جلوس جامع مسجد حضرت علی سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا وہ بھی کوٹلی امام حسین پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا،جلوسوں کے دوران عزادار سینہ کوبی ، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے، جلوس کے دوران جگہ جگہ لنگر و نیاز اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل ، چیئرمین امن کمیٹی حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ مظہر جمیل علیزئی ، انجمن تاجران کینٹ ایریا کے صدرچوہدری جمیل احمد، ڈاکٹر عبداللہ ظفری، صاحبزادہ عابد فاروقی ، چوہدری شاہد راج،صدام پیپا،زیشان راج،چوہدری ثاقب ، حاجی فضل الرحمن بلوچ، عمیر حبیب سیال ، ریاست اللہ لغاری و دیگر اکابرین موجود رہے جبکہ ٹی ایم او ڈیرہ محمد حنیف چوغطہ کی قیادت میں ٹی ایم اے سٹاف جبکہ واسا کے چیف سینیٹری انسپکٹر جاوید بلوچ اورواسا سٹاف واپڈا کے ذمہ داران و اہلکاران ،محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیرہ کے ایس ڈی او محمد کاشف بلوچ کی قیادت میں محکمہ پبلک ہیلتھ کا سٹاف اور محکمہ صحت کے اہلکاران بھی موجود رہے ، یوم عاشورہ کے جلوسوں کے حوالے سے انچارج ڈی ایس بی نثار علی اپنے اہلکاران کے ہمراہ لمحہ بالمحہ واقعات کی رپورٹنگ کرتے رہے اورڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد سے مسلسل رابطوں میں رہے اور ان سے سیکورٹی بارے ہدایات بھی لیتے رہے۔